بچے ہمارا مستقبل ان کی بہتر تربیت ہی روشن مستقبل بناسکتی ہے، ڈپٹی کمشنر باغ ڈاکٹر محمدصداقت

جمعہ 19 ستمبر 2025 13:27

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء)ڈپٹی کمشنر باغ راجہ محمد صداقت نے کہا ہے کہ اساتذہ معاشرے کا اہم ستون ہیں نسلوں کو سنوارنے میں اساتذہ کا کردار بنیادی ہے، قوانین اور آئین کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے اساتذہ صف اول میں شامل ہو کر معاشرے کی رہنمائی کریں، ریاست کے اندر امن ہے تو ہم اور ہمارے خاندان محفوظ ہیں، افرا تفری اور جلا گھیرا کی سوچ کے خلاف ہم سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہو گا، تعلیمی اداروں کے سربراہان اور محکمہ کے ذمہ داران یقینی بنائیں کہ بچے کسی ایسی سر گرمی میں شامل نہ ہوں جو ریاستی قوانین کے خلاف ہو۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ تعلیم کے آفیسران، پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے ذمہ داران و دیگر سے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں موجود شرکا نے تجاویز پیش کیں اور یقین دلایا کہ اساتذہ آئین کی بالا دستی اور ریاست کے قوانین کے مغائر کسی بھی سر گرمی میں طلبا کو حصہ نہیں بننے دیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں انکی بہتر تربیت ہی مستقبل کو روشن بنا سکتی ہے، والدین بچوں کو تعلیم کے لیے اداروں میں بھیجتے ہیں اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کو والدین کی توقعات کے مطابق تربیت دیں اور انہیں بتائیں، انہوں نے کہا کہ یہ خطہ شہدا کی قربانیوں کے بعد آزاد ہوا ہے کسی بھی ایسی سازش یا سرگرمی کی اجازت نہیں ہو گی جس سے شہدا کے خون پر داغ لگے اور اکابرین کی خدمات کو ٹھیس پہنچے، انہوں نے کہا کہ اداروں کے اندر نظم و ضبط سب سے اہم جزو ہے طلبا کے مستقبل کو ہم سب نے ملکر سنوارنا ہے۔

متعلقہ عنوان :