چینی کمپنی ڈیپ سیک کا نئے R1 ماڈل کی تربیت پر صرف 2 لاکھ 94 ہزار ڈالر خرچ کرنے کا دعوی

جمعہ 19 ستمبر 2025 14:20

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء)چین کی مصنوعی ذہانت بنانے والی کمپنی ڈیپ سیک نے کہا ہے کہ اس نے اپنے نئے R1 ماڈل کی تربیت پر صرف 2 لاکھ 94 ہزار ڈالر خرچ کیے جو اس کی حریف امریکی کمپنیوں کے مقابلے میں نہایت کم لاگت ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ انکشاف معروف سائنسی جریدے نیچر میں شائع ایک تحقیقی مقالے میں کیا گیا ہے۔ہانگژو میں قائم کمپنی کی جانب سے R1 ماڈل کے اخراجات کے بارے میں یہ پہلا تخمینہ جاری کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :