Live Updates

کمشنرملتان ڈویژن کا جلالپور پیر والہ کے سیلاب سے متاثرہ موٹروے سیکشن کا دورہ ، مرمتی کام کا جائزہ لیا

جمعہ 19 ستمبر 2025 15:25

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) کمشنرملتان ڈویژن عامر کریم خان نے جلالپور پیر والہ کے سیلاب سے متاثرہ موٹروے سیکشن کا دورہ کیا اور جاری مرمتی کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر این ایچ اے حکام نے کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے متاثرہ حصے کی بحالی کے لئے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

کمشنر نے کہا کہ جیسے ہی سیلابی پانی مزید کم ہوگا، فوری طور پر تمام متاثرہ آبادیوں میں نقصانات کے تخمینے اور سروے کا آغاز کر دیا جائے گا تاکہ متاثرہ خاندانوں کو بروقت امداد اور بحالی کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ عوام کی مشکلات کے ازالے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :