پشاور پولیس کی کارروائی، جوا کھیلنے میں مصروف 14 قمارباز گرفتار

جمعہ 19 ستمبر 2025 22:47

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) پشاور پولیس نے جوا کھیلنے میں مصروف 14 قمارباز گرفتار کر لیے ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او پہاڑی پورہ علی ادرش خان نے فیصل کالونی میں واقع سنوکر کلب میں قماربازی میں مصروف ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں امجد ، سراج ، ولید ، فیاض ، عمر فاروق ، عادل ، آفتاب ، سید میر ، ساحل ، سلمان ، جلال شاہ ، اکرام ، عبد اللہ اور ثاقب شامل ہیں جو شہر کے مختلف علاقوں کے رہائشی ہیں ،گرفتار قماربازوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران جوا کھیلنے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے،ملزمان کے قبضہ سے داو پر لگی رقم اور آلات قمار بازی بھی برآمد کرلی گئی ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :