یونیورسٹی آف سرگودھا کا ایم اےپارٹ ون، ٹوکےسالانہ سپلیمنٹری امتحانات کے شیڈول کا اعلان

جمعہ 19 ستمبر 2025 22:05

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) یونیورسٹی آف سرگودھا نے ایم اے، ایم ایس سی پارٹ ون، ٹو، کمپارٹمنٹ، ڈویژن اور نمبروں کی بہتری اور ایم اے، ایم ایس سی کمپوزٹ ڈویژن و نمبروں کی بہتری کے پہلے سالانہ سپلیمنٹری امتحانات 2025ء کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ مطلوبہ معیار پر اترنے والے امیدوار آن لائن درخواست کے ذریعے ایم اے انگلش، اُردو، اسلامیات، مطالعہ پاکستان، تاریخ، سیاسیات، بین الاقوامی تعلقات، معاشیات، عربی، پنجابی اور ایم ایس سی ریاضی میں اپنے داخلہ جات بھجوا سکتے ہیں۔

سنگل فیس کے ساتھ داخلہ جمع کروانے کی آخری تاریخ 26 ستمبر 2025 ہے۔ دوگنا فیس کے ساتھ داخلہ جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2025 ہے جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 3 اکتوبر 2025 ہے۔

(جاری ہے)

ایم اے/ ایم ایس سی پارٹ ون، کمپارٹمنٹ، ڈویژن اور نمبروں کی بہتری کے لئے سنگل فیس 4350روپے، دوگنا فیس 8700 روپے اور تین گنا فیس 13050 روپے ہے۔

ایم اے/ایم ایس سی پارٹ ٹو(کمپارٹمنٹ، ڈویژن و نمبروں کی بہتری)کے لئے سنگل فیس 4650روپے، دو گنا فیس 9300 اور تین گنا فیس 13950 روپے ہے۔ اسی طرح ایم اے کمپوزٹ (کمپارٹمنٹ، ڈویژن و نمبروں کی بہتری) کے لئے سنگل فیس 12000 روپے، دوگنا فیس 24000 روپے اور تین گنا فیس 36000 روپے ہے۔ ایم ایس سی کمپوزٹ (کمپارٹمنٹ، ڈویژن و نمبروں کی بہتری) کے لئے سنگل فیس 13000 روپے، دو گنا فیس 26000 روپے اور تین گنا فیس 39000 روپے ہے۔

ایم اے کمپوزٹ،(ڈویژن و نمبروں کی بہتری برائے پارٹ ون) کی سنگل فیس 4350، دو گنافیس 8700 اور تین گنا فیس 13050 روپے ہے اسی طرح ایم ایس سی کمپوزٹ، (ڈویژن و نمبروں کی بہتری برائے پارٹ ٹو) کی سنگل فیس 4650، دو گنافیس 9300 اور تین گنا فیس 13950 روپے ہے۔ امیدواران امتحان میں شامل ہونے کے لئے آن لائن پورٹلhttp://annual.su.edu.pk/Admissions کے ذریعے اپنا داخلہ بھجوائیں گے۔ امتحان کے قواعد ضوابط یونیورسٹی کی ویب سائٹ http://su.edu.pkسے چیک کئے جاسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ یونیورسٹی آف سرگودھا ایم اے/ ایم ایس سی اینول سسٹم کے آخری امتحان کا انعقاد کروا رہی ہے اس کے بعد ایم اے /ایم ایس سی اینول سسٹم کے تحت کوئی امتحان نہیں لیا جائے گا۔