محفل تھیٹر لاہور میں نیا اسٹیج ڈرامہ چن چودہویں دا آج سے شروع ہو گا جس میں معروف پرفارمر رمل شاہ جلوہ گر ہوں گی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 19 ستمبر 2025 18:10

محفل تھیٹر لاہور میں نیا اسٹیج ڈرامہ چن چودہویں دا آج سے شروع ہو گا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 ستمبر2025ء) معروف پرفارمر رمل شاہ نے کہا میں دوسری بار محفل تھیٹر میں پرفارم کررہی ہوں اور اس مرتبہ کامیڈی کے ساتھ ساتھ دو ڈانس آئٹم۔

(جاری ہے)

بھی ہوں گے امید ہے دیکھنے والے بھرپور پسند کریں گے اداکار نسیم وکی نے کہا ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ دیکھنے والوں کو اچھی تفریح مہیا کروں سابقہ ڈرامہ بھی ہٹ گیا اور یہ ڈرامہ بھی شائقین کی توقعات پر پورا اترے گا ڈرامہ چن چودہویں دا کی کاسٹ میں اداکار نسیم وکی رمل شاہ آصف اقبال نایاب خاں وجہیہ علی سنہری اور دیگر شامل ہیں ڈرامہ انیس ستمبر بروز جمعہ سے شروع ہو گا۔