Live Updates

فلم عاشق رنگ رنگیلے کی آمدنی کا 25فیصد سیلاب زدگان کو دیا جائے گا، فلم پروڈیوسر ریاض ملک کا اعلان

پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے فلم کی نمائش ملتوی کی گئی ہے،نئی تاریخ کااعلان جلد کیا جائے گا، نسیم وکی

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 20 ستمبر 2025 18:10

فلم عاشق رنگ رنگیلے کی آمدنی کا 25فیصد سیلاب زدگان کو دیا جائے گا، فلم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2025ء) عاشق رنگ رنگیلے کی نمائش پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی اس بات کا اعلان فلم کے پروڈیوسر  ریاض ملک  نے نسیم وکی کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں کیا۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس میں  ریاض ملک نے فلم عاشق رنگ رنگیلے کی 25 فیصد آمدنی سیلاب زدگان  کی امداد کے لئے وقف کرنے کا اعلان کردیا۔ اداکار نسیم وکی نے کہا کہ فلم مکمل ہوچکی ہے۔ فلم ریلیز کے لئے تیار تھی لیکن سیلاب کی وجہ سے فلم کو ملتوی کرنا پڑا ہے۔ جلد اس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔فلم کی کاسٹ میں   نسیم وکی،افتخار ٹھاکر، قیصر پیا،ہنی شہزادی،آئمہ خان،عباس اشرف ،حمزہ شفیق ،بشری گلفام ،دعا خان،ریاض ملک، وکی کوڈو،امجد رانا شامل ہیں۔

فلم عاشق رنگ رنگیلے کی آمدنی کا 25فیصد سیلاب زدگان کو دیا جائے گا، فلم ..
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات