ڈکی بھائی کے خلاف ایکشن لینے والے ایڈیشنل ڈائریکٹراین سی سی آئی اے سرفرازچوہدری تبدیل

ہفتہ 20 ستمبر 2025 19:18

ڈکی بھائی کے خلاف ایکشن لینے والے ایڈیشنل ڈائریکٹراین سی سی آئی اے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء)نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چوہدری کو ان کے عہدے سے تبدیل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرفراز چوہدری چھٹی پر چلے گئے ہیں جبکہ ان کی جگہ نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر کی تعیناتی تاحال عمل میں نہیں آئی۔سرفراز چوہدری جوئے کی پروموشن اور مالیاتی فراڈ سے متعلق جرائم کے خلاف کارروائیوں اور سوشل میڈیا پر ان کے تدارک کے حوالے سے کافی متحرک سمجھے جاتے تھے۔انہوں نے معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی سمیت کئی اہم سوشل میڈیا شخصیات کے خلاف جوئے کی تشہیر کے الزام میں کارروائیاں بھی کی تھیں۔