میرے ڈمپلز ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان

جمعہ 19 ستمبر 2025 21:10

میرے ڈمپلز ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء) سینئر اداکار فیصل رحمان نے کہا کہ میرے ڈمپلز اداکارہ ہانیہ عامر کے ڈمپلز سے زیادہ مشہور ہیں۔ایک انٹرویو میں فیصل رحمان نے کہا کہ ہانیہ عامر ابھی اس فیلڈ میں نئی ہیں، میں تو دہائیوں سے انڈسٹری میں ہوں، اس لئے میرے ڈمپلز ہانیہ عامر کے ڈمپلز سے زیادہ مشہور ہیں۔

(جاری ہے)

اداکار نے بتایا کہ میرے دونوں گالوں پر ڈمپلز ہیں، البتہ ایک زیادہ نمایاں ہے، لیکن وزن بڑھنے پر دوسرا بھی واضح ہو جاتا ہے، انہوں نے انکشاف کیا کہ ماضی میں مجھے مداحوں کی طرف سے خون سے لکھے گئے خطوط بھی موصول ہوئے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میں کبھی محبت میں نہیں پڑا، میں نے ہمیشہ خود سے ہی محبت کی ہے، شادی نہ کرنے پر میں شکر کرتا ہوں کیونکہ اس کی وجہ سے میں زندگی کی وہ ساری آزادی حاصل کیے ہوئے ہوں جو میرے شادی شدہ دوستوں کے پاس نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :