پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا وقت کی ضرورت ہے،صوبائی وزیر صحت

جمعہ 19 ستمبر 2025 21:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) صوبائی وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ (PGMI) کی ٹیم کے ساتھ اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ادارے کو ڈیجیٹل نظام میں منتقل کرنے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر صحت نے کہا کہ پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا وقت کی ضرورت ہے تاکہ تعلیم و تربیت کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے اور طلبہ کو جدید سہولیات میسر آئیں۔

اجلاس میں ڈیجیٹلائزیشن کے مختلف پہلوں، عملی اقدامات اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر بھی غور کیا گیا۔صوبائی وزیر صحت نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت اس سلسلے میں مکمل تعاون فراہم کرے گی تاکہ ادارے کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ہم آہنگ کر کے صحت کے شعبے میں بہتری لائی جا سکے۔