چیف آف نیول اسٹاف کا بحریہ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کراچی میں ڈینٹل کالج و اسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح

جمعہ 19 ستمبر 2025 20:27

چیف آف نیول اسٹاف کا بحریہ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کراچی میں ڈینٹل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2025ء) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بحریہ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کیمپس کراچی میں ڈینٹل کالج اور اسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ یہ منصوبہ صحت عامہ اور طبی تعلیم میں ادارے کی ترقی کے سفر میں ایک نمایاں سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب میں نیول چیف نے کہا کہ جدید سہولیات سے مزین یہ عمارت نہ صرف طبی تعلیم میں معیار قائم کرے گی بلکہ اخلاقی اقدار اور پیشہ ورانہ مہارت سے آراستہ ڈینٹل ماہرین بھی تیار کرے گی جو قومی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوں گے۔

انہوں نے بحریہ یونیورسٹی کی صحت عامہ اور میڈیکل تعلیم میں کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ ملک کے لیے قیمتی اثاثہ ہے۔تقریب میں پاک بحریہ کے سینئر عہدیداران، طبی ماہرین اور ڈینٹل و الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے ممتاز افراد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :