Live Updates

وفاقی حکومت سے مطالبہ ہےکہ سیلاب متاثرین کی مدد بی آئی ایس پی کے ذریعے کی جائے

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کسی اور پروگرام سے کریں گے، وفاقی حکومت بلاول بھٹو کے مطالبے پر نظرثانی کرے۔ قائمقام صدرمملکت سید یوسف رضا گیلانی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 19 ستمبر 2025 19:35

وفاقی حکومت سے مطالبہ ہےکہ سیلاب متاثرین کی مدد بی آئی ایس پی کے ذریعے ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 19 ستمبر 2025ء ) قائم مقام صدرِ مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے جمعہ کے روز ملتان کی تحصیل شجاع آباد اور جلال پور پیر والا کا دورہ کیا۔ صدر مملکت شجاع آباد کے علاقے موضع رکن ہٹی میں قائم سیلاب متاثرین کے کیمپ گئے، سیلاب زدگان سے ان کے مسائل اور فراہم کی جانے والی سہولیات بارے دریافت کیا۔

انہوں نے متاثرین کےلئے لگائے گئے میڈیکل کیمپ کا بھی دورہ کیا اور ادویات کی کوالٹی اور معیار کو چیک کیا۔اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی نے متعلقہ افسران کو ہدایات دیں کہ متاثرہن کے علاج معالجے اور کھانے پینے کی اشیاء میں کمی نہ ہو۔ممبر نیشنل اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی،وفاقی وزیر وچئیرمین کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون،سابق ممبر صوبائی اسمبلی جاوید انصاری، پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان،محمد نعیم خان ،ضلعی انتظامیہ و پولیس کے اعلیٰ افسران سمیت ،عمائدین علاقہ اور سیاسی و سماجی رہنماؤں کی بڑی تعداد بھی ان کے ہمراہ تھی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اے سی شجاع آباد سیدہ حمیرا شاہ نے متاثرین کی بحالی اور نقصانات کے حوالے سے صدرِ مملکت کو بریفنگ دی۔بریفنگ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حالیہ سیلاب نے تمام علاقوں بالخصوص جنوبی پنجاب کو بہت نقصان پہنچایا ہے،اس سلسلے میں تمام ادارے متحرک ہیں۔ کیمپوں میں طبی سہولیات سمیت کھانا پینا اور دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ متاثرین کی بحالی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا ۔سیلاب سے ہونے والی تباہی زیادہ ہے ،متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ بعد ازاں پاکستان سویٹ ہوم کی جانب سے متاثرین میں کھانا تقسیم کیا گیا ۔صدر مملکت سیلاب متاثرین میں گھل مل گئے اور ان کے ساتھ کھانا بھی کھایا۔

اس موقع پر کیمپ میں رہائش پذیر متاثرین نے سید یوسف رضا گیلانی کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کا بیان سامنے آیا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نہیں کریں گے، جبکہ بلاول بھٹو کا مطالبہ کہ سیلاب متاثرین کی بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مدد کی جائے۔

وفاقی حکومت اس معاملے پر نظر ثانی کرے۔ مزید برآں سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز سید نیئر حسین بخاری نے پنجاب میں سیلابی تباہی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے پورا پنجاب بری طرح متاثر ہواہے،سیلاب کے باعث غریب کسان کے پاس کچھ نہیں بچا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے زرعی ایمرجنسی کا مطالبہ کیا ہے،بطور پارلیمانی اتحادی پیپلز پارٹی کی قیادت اپنے تحفظات حکومت کے سامنے وقت فوقتاََ رکھتی ہے۔

پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز کے سیکرٹری جنرل نے مطالبہ دہرایا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں سیلاب متاثرین بالخصوص کسانوں کو بلاسود قرض فراہم کریں، سیلاب متاثرین کے بجلی کے بل معاف کیے جانے چاہیے۔ سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی کو نقصان پہنچا ہے گندم کی نئی فصل کیلیے کسانوں کاشتکاروں کو شدید مشکلات ہیں اگر کسانوں کے مسائل حل نہ کیے گئے تو ملک میں فوڈ سیکورٹی کا مسئلہ درپیش ہوگا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات