یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کوریا میں مکمل فنڈڈ اسکالرشپ کا اعلان

جمعہ 19 ستمبر 2025 19:44

سیئول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) جنوبی کوریا کی معروف یونیورسٹی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایس ٹی ) نے 2026 کے لئے مکمل فنڈڈ سکالرشپ پروگرام کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

یہ سکالرشپ دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لئے دستیاب ہے جو ماسٹرز یا پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ سکالرشپ کے تحت مکمل ٹیوشن فیس، رہائش کے لئے سالانہ 13,829 امریکی ڈالر وظیفہ اور بین الاقوامی طلبہ کے سفری اخراجات فراہم کئے جائیں گے۔اس پروگرام کے لئے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 16 اکتوبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔درخواست دینے اور مزید معلومات کے لئے scholarshipregion.com/ust-scholarshi… وزٹ کریں۔