کرک ،ٹریفک حادثہ ،فائرنگ واقعات میں3افراد جاں بحق ،کمسن بچے سمیت2دیگر زخمی

جمعہ 19 ستمبر 2025 20:10

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء)کرک میں ٹریفک حادثہ اور فائرنگ کے واقعات میں3افراد جاں بحق اور کمسن بچے سمیت2دیگر زخمی ہوگئے۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق کرک کی حدودمیں انڈس ہائی وے پر آیاخیل چوک کے مقام پر آئل ٹینکرکی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار باپ بیٹا زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

حادثہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیوٹیم نے پہنچ کر دونوں زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کرک پہنچایا جہاںڈاکٹروں نے 28 سالہ میرافضل سکنہ بانڈہ داؤدشاہ کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی جبکہ اس کی4 سالہ کمسن بیٹے کو پشاور ریفرکردیا۔

ادھر کرک کے نواحی علاقہ عیسک چونترہ میں فریقین کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں صدیق اللہ جاں بحق اور ملک سی این جی کے منیجنگ ڈائریکٹر(ایم ڈی) اویل بادشاہ شدید زخمی ہوگئے جسے تشویشناک حالت میںہسپتال کرک پہنچادیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔فائرنگ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔