Live Updates

ایشیا کپ: والد کے انتقال کے بعد سری لنکن کرکٹر نے واپس ٹیم کو جوائن کرلیا

والد کا خواب تھا کہ نیشنل کلر پہنوں اور کامیاب کرکٹر بنوں، اپنے والد کا خواب پورا کرنے کے لیے پُرعزم ہوں: دونیتھ ویلالاگے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 20 ستمبر 2025 11:19

ایشیا کپ: والد کے انتقال کے بعد سری لنکن کرکٹر نے واپس ٹیم کو جوائن کرلیا
کولمبو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 ستمبر 2025ء ) سری لنکا کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر دونیتھ ویلالاگے نے متحدہ عرب امارات میں ٹیم کو جوائن کرلیا۔
سری لنکا میڈیا کے مطابق دونیتھ ویلالاگے ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں آج بنگلادیش کے خلاف میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔ 
دبئی میں پِچ اسپنرز کے لیے مددگار ثابت ہوسکتی ہے اس لیے ویلالاگے کے کھیلنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

 
یاد رہے کہ دونیتھ ویلالاگے کے والد کا 2 روز قبل کولمبو میں انتقال ہوگیا تھا، اس دوران سری لنکن کرکٹر ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف میچ کھیل رہے تھے۔ 
دونیتھ ویلالاگے کو میچ کے بعد ان کے والد کے انتقال کی خبر دی گئی تھی جس کے بعد وہ فوری طور پر کولمبو روانہ ہوگئے تھے۔ 
دونیتھ ویلالاگے کا کہنا ہے کہ میرے والد کا خواب تھا کہ نیشنل کلر پہنوں اور کامیاب کرکٹر بنوں، میں اپنے والد کا خواب پورا کرنے کے لیے پُرعزم ہوں۔ 
ان کا مزید کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں بڑے اہم میچز ہیں میں چاہتا ہوں کہ ٹیم کے لیے بہت کچھ کروں، ٹیم منیجمنٹ، ساتھی کھلاڑیوں اور کرکٹ فینز نے سپورٹ کیا جس سے مشکل وقت میں ہمت بندھی۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات