پرتگال نے فلسطین کو بطورریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا

ہفتہ 20 ستمبر 2025 14:35

لزبن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء)یورپی ملک پرتگال نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پرتگال کی وزارتِ خارجہ اعلان کیا کہ وہ اتوار کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک اعلی سطح وفد، فلسطینی ریاست کو باضاطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کرے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے دعوی کیا کہ پرتگال ان 9 ممالک میں شامل ہوگیا ہے جو اگلے ہفتے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیں گے۔ان ممالک میں برطانیہ، آسٹرلیا، فرانس اور کینیڈا شامل ہیں۔