ایل ڈی اے کی تیسری نیلامی 21اکتوبر کو ایکسپو سنٹر لاہور میں ہوگی

نیلام عام میں مختلف سکیموں کے رہائشی و کمرشل پلاٹس نیلام کئے جائیں گے

ہفتہ 20 ستمبر 2025 15:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء) ایل ڈی اے رواں سال کی تیسری نیلامی 21اکتوبر کو منعقد کرے گا، نیلامی 21اکتوبر کو صبح 10بجے ایکسپو سنٹر جوہر ٹائون میں منعقد کی جائے گی۔نیلام عام میں مختلف سکیموں کے رہائشی و کمرشل پلاٹس نیلام کئے جائیں گے،گرومانگٹ گلبرگ کے 12کنال کمرشل اراضی حقوق کرایہ داری نیلام ہوں گے ۔نیلام عام میں جوہر ٹائون ، جوبلی ٹائون کے رہائشی و کمرشل پلاٹس نیلام ہوں گے،ایل ڈی اے ایونیو ون،علامہ اقبال ٹائون کے رہائشی و کمرشل پلاٹس رکھے جائیں گے۔

(جاری ہے)

نیو گارڈن ٹائون، گلبرگ، ماڈل ٹائون ایکسٹینشن کے پلاٹس نیلام کئے جائیں گے،سبزہ زار سکیم میں واقع رہائشی و کمرشل پلاٹس نیلام کیے جائیں گے۔مصطفی ٹائون ،تاج پورہ کے رہائشی و کمرشل پلاٹس بھی نیلام کئے جائیں گے،ایل ڈی اے اور نجی سکیموں میں واقع ایجوکیشن ،ہیلتھ سائٹس نیلام کی جائیں گی۔نیلام عام میں پٹرول پمپ ،مارکی سائٹس کے حقوق کرایہ داری نیلام ہوں گے ،قائد اعظم ٹائون اور لبرٹی گلبرگ میں پٹرول پمپ سائٹس نیلام ہوں گی۔جوہر ٹائون ،قائد اعظم ٹائون میں مارکی سائٹس لیز کیلئے رکھی جائے گی،سپورٹس کمپلیکسز میں کیفے ٹیریاز،سیلون کے حقوق کرایہ داری نیلام ہوں گے۔