صدر ٹرمپ کے سابق مشیر مائیکل والٹز اقوام متحدہ کے سفیر مقرر

ہفتہ 20 ستمبر 2025 15:16

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء)صدر ٹرمپ کے سابق مشیر مائیکل والٹز اقوام متحدہ کے سفیر مقرر ہوگئے۔خبر ایجنسی کے مطابق امریکی سینیٹ نے سابق سکیورٹی مشیر کی تعیناتی کی منظوری دے دی، تعیناتی کے حق میں 47 اور مخالفت میں 43 ووٹ پڑے۔

(جاری ہے)

خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مئی میں مائیکل والٹز کو سلامتی مشیر کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔