ڈپٹی کمشنر بٹگرام کا گورنمنٹ ہائی سکول تھاکوٹ کا دورہ، اساتذہ کو تعلیمی معیار مزید بہتر بنانے کی ہدایت

ہفتہ 20 ستمبر 2025 15:56

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر بٹگرام اشتیاق احمد نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف محمد سہیل اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شیر دل کے ہمراہ گورنمنٹ ہائی سکول تھاکوٹ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

دورہ کے دوران انہوں نے سٹاف کی حاضری، کلاسز، صفائی ، وائٹ واش، واش رومز اور پینے کے پانی کی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ کی محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کےلئے اسی جذبہ سے کام جاری رکھیں، اساتذہ بچوں کی تعمیری سوچ کو فروغ دینے میں بھرپور کردار ادا کریں، ضلعی انتظامیہ بٹگرام معیاری تعلیم، بنیادی سہولیات اور بہترین تعلیمی ماحول کی فراہمی کےلئے پرعزم ہے۔

متعلقہ عنوان :