ہری پور پولیس کی کارروائی،منشیات فروش گرفتار

ہفتہ 20 ستمبر 2025 16:02

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) ہری پور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ حطار ہارون خان نے بتایا کہ حطار پولیس نے نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش بدبورہ کو گرفتار کر کے 2 کلو 465 گرام چرس برآمد کر لی ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح ساجد نواز نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد عابد کو گرفتار کر کے5 کلو 510 گرام چرس برآمد کر لی۔ حطار پولیس نے دو الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان سے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :