امریکہ نے 2026 کے لیے "ایمرجنگ گلوبل لیڈر اسکالرشپ" کا اعلان کر دیا

ہفتہ 20 ستمبر 2025 23:07

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) امریکہ نے 2026 کے لیے "ایمرجنگ گلوبل لیڈر اسکالرشپ" کا اعلان کر دیا ہے، جو بین الاقوامی طلباء کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ ہے۔ یہ اسکالرشپ اُن طلباء کے لیے ہے جو معاشرتی خدمات، قیادت، اور اپنے ممالک کی ترقی کے لیے پُرعزم ہیں۔

(جاری ہے)

اس اسکالرشپ کے ذریعے طلباء کو مکمل ٹیوشن فیس، رہائش، اور کھانے پینے کے اخراجات دیے جائیں گے جبکہ کچھ منتخب طلباء کو جزوی اسکالرشپ دی جائے گی جس کی مالیت سالانہ 40,000 امریکی ڈالر تک ہو سکتی ہے۔

اسکالرشپ حاصل کرنے کے لیے امیدوار کا 3.8 جی پی اے (یا 90 فیصد سے زائد نمبر) ہونا ضروری ہے اور اُسے انگریزی زبان کا ٹیسٹ جیسے TOEFL، IELTS یا Duolingo پاس کرنا لازمی ہے۔ صرف وہ طلباء درخواست دے سکتے ہیں جو جون 2025 تک سکول سے فارغ التحصیل ہو رہے ہوں۔درخواست دینے کی آخری تاریخ 15 جنوری 2026 ہے، اور درخواستیں صرف آن لائن قبول کی جائیں گی۔ درخواست کے لیے http://www.american.edu/admissions/international/au-egls-apply.cfm ویب سائٹ جاری کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :