لاہور ہائیکورٹ نے سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ٹرانسفر پوسٹنگ کے خلاف دائر درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا

ہفتہ 20 ستمبر 2025 18:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ٹرانسفر پوسٹنگ کے خلاف دائر درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے نازیہ عبدالغفار کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ای ٹرانسفر پالیسی کے خلاف تبادلے کیے۔محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے تبادلے رولز اور قوانین کے خلاف ہوئے، عدالت ای پالیسی کے خلاف ہونے والے ٹرانسفر پوسٹنگ کو کالعدم قرار دے۔ عدالت نے تحریری حکم میں کہا کہ پنجاب حکومت کے وکیل نے ہدایات لینے کے لیے مہلت مانگی ہے ، عدالت فریقین کو نوٹسز جاری کرتی ہے۔ عدالت نے سماعت پندرہ اکتوبر تک ملتوی کردی۔