ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن ،اینٹی کرپشن کی ٹیکنیکل ٹیم نے تحقیقات کے لئے جیکب آباد میں ڈیرے ڈال لئے

ایکسین پبلک ہیلتھ بھی ٹیم میں شامل ،محکمہ ترقی و منصوبہ بندی کے مانیٹرنگ اینڈ ایولیشن سیل نے 103منصوبوں کو غیر تسلی بخش قرار دیا تھا

ہفتہ 20 ستمبر 2025 19:10

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2025ء) جیکب آباد کے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن ،اینٹی کرپشن کی ٹیکنیکل ٹیم نے تحقیقات کے لئے جیکب آباد میں ڈیرے ڈال لئے ،ایکسین پبلک ہیلتھ بھی ٹیم میں شامل ،محکمہ ترقی و منصوبہ بندی کے مانیٹرنگ اینڈ ایولیشن سیل نے 103منصوبوں کو غیر تسلی بخش قرار دیا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد ضلع کے سالانہ ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کی تحقیقات کے لئے اینٹی کرپشن کی ٹیکنیکل ٹیم نے جیکب آباد میں ڈیرے جما لئے ہیںٹیم میں ایکسین پبلک ہیلتھ جیکب آباد رحیم بخش دایو رکن کے طور پر شامل ہیںدفتر عملے کے مطابق دفتر سے ایکسین پبلک ہیلتھ کی غیر حاضری کا سبب یہی ہے جیکب آباد ضلع کے سالانہ ترقیاتی پروگرام برائی2023/24کے 134میں سے معائنے کے بعد 103منصوبوں کو غیر تسلی بخش قرار دیا تھا جن میں محکمہ ہائی ویز کی 79،بلڈنگز کی 6اور دیگر 18منصوبے شامل تھے ضلع کے 49منصوبوں میں پیشگی ادائیگی ،35منصوبوں پر ادائیگی کے باوجود کام نہیں کیاگیا اور 17میں کام کا معیار اچھا نہیں تھا،2منصوبوں کا امن امان کی صورتحال کی وجہ سے معائنہ نہیں کیا جاسکا تھاجس کے بعد نگراں حکومت نے جیکب آباد کے سالا نہ ترقیاتی فنڈس منجمد کردئے تھے اور ایکسین ہائی وے خالد شیخ ،بلڈنگز کاشف سدہایو ،سب انجنیئر بلال جکھرانی اور تین ٹھیکیداروں کے خلاف اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کیا تھا اور اسکی تفتیش سرکل افسر اینٹی کرپشن لاڑکانہ فرحان بھٹو کررہے ہیں جو ٹیم کے ہمراہ ہیںاس سلسلے میں تفتیشی افسر فرحان بھٹو سے رابطے کی کوشش کی گئی پرانہوں نے کچھ نہیں بتایامعلوم ہوا ہے کہ کیس میں نامزد افسران کو رلیف دینے کے لئے دوبارہ اینٹی کرپشن سے تحقیقات کرائی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :