منڈی بہاؤالدین ، گھر میں گیس سلنڈر دھماکہ سے 3 افراد جاں بحق، پولیس

ہفتہ 20 ستمبر 2025 19:23

منڈی بہاؤالدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) منڈی بہاؤالدین میں گیس سلنڈر دھماکے سے ایک ہی خاندان کے زخمی ہونے والے 3 افراد دم توڑ گئےجبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیاہے۔جاں بحق افراد میں میاں، بیوی اوربیٹی شامل ہیں جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس سرکل ملکوال کے علاقے فقیریاں گاؤں میں 50 سالہ ذوالفقار علی کی اہلیہ 45 سالہ کوثر گھر میں گیس سلنڈر پر کھانا پکا رہی تھیں کہ اچانک سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے کے نتیجے میں ذوالفقار، ان کی بیوی کوثر، 25 سالہ بیٹی نائمہ اور بیٹا نعمان جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاؤالدین منتقل کیاجہاں سے تشویشناک حالت کے باعث انہیں عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات منتقل کیا گیا، علاج کے دوران پہلے زخمی نائمہ اور کوثر چل بسیں، بعد ازاں گھر کے سربراہ ذوالفقار بھی دم توڑ گئے،نوجوان نعمان اب بھی زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا اور زیر علاج ہے۔\378