آر پی او نے ایس ایچ او تھانہ کڑانہ اوران کی ٹیم کو اچھی کارکردگی پرسرٹیفکیٹ اور نقد انعامات سے نوازا

ہفتہ 20 ستمبر 2025 19:23

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا محمد شہزاد آصف خان نے اچھی کارکردگی پر انعامات تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

آر پی او محمد شہزاد آصف خان نے ایس ایچ او تھانہ کڑانہ انسپکٹر محمد آصف علی اور ان کی ٹیم اے ایس آئی محمد افضل اورکانسٹیبلان منیر احمد، یاسر علی کو اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سرٹیفکیٹ اور نقد انعام تقسیم کیے۔

آر پی او نے انعام حاصل کرنے والے پولیس ملازمین کو اپنی کارکردگی کو برقرار رکھنے کے بھرپور محنت کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے عظیم لوگ ہوتے ہیں ۔ عوام کی خدمت پولیس کا فرض ِ اولین ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صہیب اشرف ، ایس پی ہیڈکوارٹر ضیاء اللہ اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :