فیصل آبادتھانہ لنڈیانوالہ پولیس کی بڑی کارروائی، دو سال سے مطلوب ڈکیتی کا اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا

اتوار 21 ستمبر 2025 11:10

مکو آ نہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2025ء)سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر تھانہ لنڈیانوالہ پولیس کی بڑی کارروائی، دو سال سے مطلوب ڈکیتی کا اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوالہ سب انسپکٹر طالش عباس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے اشتہاری ملزم ریاض کو گرفتار کر لیا۔ ملزم ریاض نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اسلحہ کے زور پر فاروق نامی شہری سے موٹر سائیکل چھینی تھی۔تھانہ لنڈیانوالہ پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کا کہنا ہے کہ سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔