پتوکی میںاراضی سینٹر کے سامنے دشمنوں کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد قتل

اتوار 21 ستمبر 2025 13:10

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2025ء)پتوکی میںاراضی سینٹر کے سامنے دشمنوں کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد قتل پانچ کس نامزد ملزمان سمیت 7کیخلاف مقدمہ درج تاحال پولیس ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی مقتولین کے ورثاء کاآئی جی پنجاب،آر پی او شیخوپورہ ریجن اطہر اسماعیل سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ نئی کچہری کے قریب پانچ کس ملزمان سعید، ،افتخار،قربان ، ساجد،ذوالفقار و دیگر چھپ کر بیٹھے ہوئے تھے ٹھٹھ کمیانہ دولوگو کے رہائشی سرفراز وغیرہ تاریخ پیشی جج ہما عنبرین ،اور نعیم شوکت ایڈیشنل سیشن جج پتوکی کی عدالتوں سے بھگت کر نکلے اور واپس اپنے گھروں کو جانے کیلئے موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکرکچہری سے باہر نکلے توگھات لگائے بیٹھے ملزمان نے نئی کچہری کے قریب اراضی سینٹر کے سامنے اندھا دھند فائرنگ کردی جسکے نتیجہ میں سرفراز موقع پر فائر لگنے سے دم توڑ گیا جبکہ حسینہ بی بی ، ہسپتال میں دم توڑ گئی بشیر،عاشق فائر لگنے سے شدید زخمی ہوگئے اور ملزمان موقع سے فرار ہوگئے اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیم،پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیا پولیس اور کرائم سین ٹیم نے مزید شواہد اکٹھے کرلئے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے سرکاری ہسپتال پتوکی منتقل کیا گیا تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے نور احمد کی تحریری درخواست پر نامزد ملزمان سعید، ،افتخار،قربان ، ساجد،ذوالفقار کیخلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا پولیس نے ایجنسی رپورٹر نوید بھٹی کو بتایا کہ ملزمان اور مقتولین میں درینہ دشمنی چلی آرہی ہے جس وجہ سے واقع رونما ہوا مزید تحقیقات کررہے ہیں ایف آئی آر میں مدعی مقدمہ نے بتایا کہ ملزمان نے ہمارے خلاف جھوٹ امقدمہ درج کروا رکھا ہے جس میں ہمارے لوگوں کی ضمانتیں ہوچکیں ہیں اور ملزمان نے ہمارا ایک بندہ پہلے بھی قتل کیا تھا پولیس کی جانب سے ابھی ملزمان گرفاتار نہ ہوئے ہیں آئی جی پنجاب ،آر پی او شیخوپورہ ریجن نوٹ سلیں اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے اقدامات کریں اور انصاف کی فراہمی کیلئے اقدامات کریں ۔