Live Updates

فلپائن میں فلڈ کنٹرول کرپشن اسکینڈل کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج

بڑے پیمانے پر جاری احتجاجوں کے پیش نظر فوج کو بھی ریڈ الرٹ پر رکھا گیا ہے،رپورٹ

اتوار 21 ستمبر 2025 14:10

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2025ء)منیلا میں سیلاب کنٹرول کرنے کے جعلی منصوبے بنا کر بڑے پیمانے پر ہونے والی کرپشن کیخلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کا دارالحکومت عوام کے شدید غم و غصے کی زد میں ہے جو سیلاب کنٹرول کرنے کے نام پر اربوں ڈالر کی خرد برد پر احتجاج کر رہے ہیں۔بڑے پیمانے پر جاری احتجاجوں کے پیش نظر فوج کو بھی ریڈ الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فلڈ کنٹرول اسکینڈل نے ایوان بالا اور ایوان زیریں دونوں میں قیادت کی تبدیلیوں کو جنم دیا ہے۔ ایوان زیریں کے اسپیکر اور صدر مارکوس کے کزن مارٹن رومیوالدیز نے اس ہفتے استعفی دے دیا جب پارلیمانی تحقیقات شروع ہوئیں۔صدر فرڈینینڈ مارکوس نے گزشتہ ماہ ایسے جعلی منصوبوں پر قوم سے خطاب کر کہ انہیں اعتماد میں لینے کی کوشش کی تھی مگر اس کے بعد ملک میں ہونے والی مہلک بارشوں اور سیلاب کے بعد وہ مزید تنقید کی زد میں آ گئے تھے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات