ڈی ایس پی سرکل پتوکی کو ملزم کی بے گناہی کیلئے دو لاکھ روپے رشوت دینے والا ملزم گرفتار رقم برآمد مقدمہ درج

اتوار 21 ستمبر 2025 14:11

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2025ء) ڈی ایس پی سرکل پتوکی کو ملزم کی بے گناہی کیلئے دو لاکھ روپے رشوت دینے والا ملزم گرفتار رقم برآمد مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی سرکل پتوکی رانا سجاد اکبر نے ایجنسی رپورٹر نوید بھٹی کو بتایا کہ سرکاری ہسپتال پتوکی جانے کیلئے نکلنے لگا تو اسی دوران دفتر کے پاس موجود تھا اسی دوران ایک شخص ملزم رشید احمد آیا اور اس نے کہا کہ ملزم پرویز مقدمہ نمبر1983/25تھانہ صدر پھولنگر میں میرا بیٹا ہے اسکو تفیش میں بے گناہ کردو اسکی بابت ملزم نے مجھے دو لاکھ روپے رشوت دی میں بارہا دفع لینے سے انکار کیا مگر ملزم اپنی زد پر رہا اسی دوران مقدمہ کے گواہان نے ڈی ایس پی کو دی جانے والی غیر قانونی کام کیلئے رشوت سمیت ملزم رشید کو پکڑ کر تھانہ سٹی پتوکی پولیس کے حوالے کردیا پولیس نے ڈی ایس پی سرکل پتوکی رانا سجاد اکبر کی مدعیت میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا اور تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :