کھوئی رٹہ،مکانوں کی چھتوں سے گزرنے والی بجلی کی تاریں کسی بھی وقت جان لیوا ثابت ہو سکتی ہیں،عوام الناس

اتوار 21 ستمبر 2025 14:20

دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2025ء)کھوئی رٹہ شہر اور اس کے ملحقہ دیہاتوں میں دکانوں اور رہائشی مکانوں کے چھتوں سے گزرنے والی بجلی کی تاریں کسی بھی وقت جان لیوا ثابت ہو سکتی ہیں، متعلقہ محکمے کے ذمہ داران کو چاہیے کہ انسانی زندگیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کرے، عوام علاقہ کی میڈیا سے گفتگو،انہوں نے کہاکہ،کھوئی رٹہ شہرکے اندر مختلف جگہوں پر برقی تاریں دکانوں اور رہاشی مکانوں کی چھتوں کے بالکل قریب سے گزرتی ہیں، جو کسی بھی وقت جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے،انہوں نے کہاکہ اس سے قبل بھی جان لیوا حادثات، رونما ہو چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کھوئی رٹہ شہر اور اس سے ملحقہ دیہاتوں میں دکانوں اور رہائشی مکانوں کے قریب سے گزرنے والی برقی تاریں، جہاں خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، فوری طور عمل درامد کراتے ہوئے برقی تاروں کی منتقلی یا مناسب حفاظتی اقدامات کاحل کیا جائے، تاکہ انسانی قیمتی جانو کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :