عبداللہ شاری کو ٹریڈ اینڈ بزنس ایکسی لینس ایوارڈ سے نوازا گیا

آٹو موبائلز کے شعبے میں نئی جدت لائے ہیں اور بہترین اسکوٹیز متعارف کرائی ہیں،عبداللہ شاری

اتوار 21 ستمبر 2025 16:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2025ء)اینو ویٹ کے زیر اہتمام چوتھے ٹریڈ اینڈ بزنس ایکسی لینس ایوارڈ کی تقریب کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی ۔تقریب کی مہمان خصوصی صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ شاہینہ شیر علی تھیں ۔اس موقع پر عراقی قونصل جنرل، آرگنائزر شمسہ جبیں ،علی ناصراور دیگر صنعت کار بڑی تعداد میں موجود تھے ۔

(جاری ہے)

تقریب میں شاری آٹو موبائلز کے سی ای او عبداللہ شاری کو ایکسی لینس ایوارڈ سے نوازا گیا ۔عبداللہ شاری نے کہا کہ یہ ایوارڈ ہماری محنت کا نتیجہ ہے ۔ہم ملک میں آٹو موبائلز کے شعبے میں نئی جدت لائے ہیں اور بہترین اسکوٹیز متعارف کرائی ہیں ۔یہ اسکوٹیز خواتین کے لیے انتہائی موذوں ہیں اور وہ انتہائی آسانی کے ساتھ اس کو چلاکر آمد و رفت کے مسائل سے نجات پاسکتی ہیں ۔انہوںنے کہا کہ اس طرح کے ایوارڈز سے صنعت کاروں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور وہ مزید بہتر طریقے سے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں ۔