اجرتوں کے نوٹیفکیشن 40 ہزار روپے ماہانہ پرعمل درآمد کے سلسلہ میں خصوصی مہم کا آغاز

منگل 23 ستمبر 2025 14:45

اجرتوں کے نوٹیفکیشن 40 ہزار روپے ماہانہ پرعمل درآمد کے سلسلہ میں خصوصی ..
مکو آ نہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء) حکومت پنجاب کے مقررکردہ اجرتوں کے نوٹیفکیشن 40 ہزار روپے ماہانہ پرعمل درآمد کے سلسلہ میں خصوصی مہم کا آغازکردیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو صنعتی و تجارتی ادارہ جات کا معائنہ کر رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر غلام شبیر کلیار نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایسے آجران جو اپنے ملازمین کو کم اجرت ادا کر رہے ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔غلام شبیرکلیار نے کہا کہ تمام صنعتی و تجارتی ادارہ جات کے مالکان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ حکومت کے جاری کردہ اجرتوں کے نوٹیفکیشن2025ء کے مطابق ملازمین کوماہانہ 40 ہزار روپے تنخواہ ادا کریں بصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور یہ خصوصی مہم جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :