زیارت سے اغواء اسسٹنٹ کمشنر سمیت 2 افراد کو قتل کیے جانے کی اطلاعات

لیویز نے ضلع ہرنائی میں دو لاشوں کی موجودگی کی اطلاعات پر سرچ آپریشن شروع کردیا

Sajid Ali ساجد علی اتوار 21 ستمبر 2025 20:05

زیارت سے اغواء اسسٹنٹ کمشنر سمیت 2 افراد کو قتل کیے جانے کی اطلاعات
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2025ء ) صوبہ بلوچستان کے ضلع زیارت سے اغواء ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر افضل باقی سمیت دو افراد کو قتل کیے جانے کی اطلاعات شامنے آئی ہیں، لیویز نے ضلع ہرنائی میں دو لاشوں کی موجودگی کی اطلاعات پر سرچ آپریشن شروع کردیا لیویز حکام کے مطابق اتوار کو ہرنائی کے علاقے زرد آلو میں لیویز کو دو لاشوں کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا، لاشوں کی تلاش کے لیے دشوار گزار علاقے میں ڈرون بھی استعمال کیے جارہے ہیں تاہم رات گئے تک لاشوں کی تلاش کا عمل جاری رہا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اگست کے مہینے میں زیارت کے علاقے سے اغواء ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر زیارت افضل باقی کو قتل کیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں، علاقائی ذرائع سے معلوم ہوا کہ زردآلو میں موجود لاش اسسٹنٹ کمشنر افضل باقی اور ایک دوسرے شخص کی ہوسکتی ہیں، تاہم اس حوالے سے انتظامیہ نے تاحال کسی قسم کی تصدیق نہیں کی، اسسٹنٹ کمشنر افضل باقی اور ان کے بیٹے مستنصر بلال کو زیارت کے سیاحتی علاقے زیرزی پوائنٹ سے اغواء کیا تھا جب کہ وہ 3 ستمبر 2025ء کو اغواء کے دوران ہی سرکاری ملازمت سے ریٹائرڈ ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :