آ*23 ستمبر بروز منگل کو پشتون کلچر ڈے پورے باوقار طریقے سے منایا جائے گا، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی

اتوار 21 ستمبر 2025 21:30

jکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2025ء)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کل 23 ستمبر بروز منگل کو پشتون کلچر ڈے پورے باوقار طریقے سے منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں مرکزی تقریب کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سبزاہ زار میں منعقد ہوگی، جس کا افتتاح پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ صبح 11 بجے کرینگے۔

بیان میں کہا گیا ہیں کہ پشتون کلچر ڈے کے حوالے سے مختلف ثقافتی پروگرام کے انتظامات مکمل کیے گئے ہیں جن میں ثقافتی سٹال ملی اتن ، غیزہ ، اور دیگر شامل ہیںبیان میں کہا گیا ہے 2015 میں منعقد ہونے والی تین روزہ پشتو عالمی کانفرنس کے دوران لر و بر افغان کے ممتاز دانشوروں، ادیبوں، شعرا اور پشتون ملت پال سیاسی جماعتوں کے اکابرین نے متفقہ طور پر منظور کیا۔

(جاری ہے)

اس تاریخی فیصلے کے مطابق ہر سال 23 ستمبر کو پشتون کلچر ڈے منایا جاتا ہے۔پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ دس سالوں سے پشتون کلچر ڈے افغان و پشتون روایات اور اعلی دود و دستور کے کے عین مطابق منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے تمام کارکنوں کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ بھرپور تیاری کے ساتھ اور پشتون ثقافتی الباس کو زیب تن کرکہ 23 ستمبر کو پشتون کلچر ڈے منائیں اور اپنی قومی و ثقافتی اقدار کو اجاگر کریں۔

متعلقہ عنوان :