Live Updates

دوسرا رسجا انٹرمیڈیا کرکٹ ٹورنامنٹ،پبلک نیوز، سما نیوز، ہم نیوز اور سی ڈی اے کی شاندار فتوحات

پیر 22 ستمبر 2025 02:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء)دوسرے رسجا انٹرمیڈیا کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں نیشنل کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں کھیلے گئے چار میچز سنسنی خیز مقابلوں کے بعد اختتام پذیر ہوئے، جن میں پبلک نیوز، سما نیوز، ہم نیوز اور سی ڈی اے نے شاندار فتوحات حاصل کیں۔پہلے میچ میں پبلک نیوز نے 92نیوز کو 9وکٹوں سے شکست دی۔

92نیوز نے 107رنز بنائے جبکہ پبلک نیوز نے ہدف 12.2اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ محمد عمیر 52رنز بنا کر نمایاں رہے اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔دوسرے میچ میں سما نیوز نے اے آر وائی نیوز کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ اے آر وائی نیوز نے 121رنز بنائے تاہم جواب میں ارسلان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 87رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو کامیابی دلائی۔

(جاری ہے)

انہیں پلیئر آف دی میچ کا اعزاز ملا۔تیسرے میچ میں ہم نیوز نے ڈان نیوز کو 5وکٹوں سے ہرایا۔ ڈان نیوز کی ٹیم 103رنز بنا سکی جس کا تعاقب ہم نیوز نے 11.1اوورز میں کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔ شاہزیب نے 30رنز بنائے جبکہ آل راؤنڈ کارکردگی پر اظہر تابش پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔چوتھے میچ میں سی ڈی اے اور دنیا نیوز کے درمیان مقابلہ ہوا۔ سی ڈی اے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 171رنز بنائے جس میں رضوان نے شاندار سنچری اسکور کی۔ جواب میں دنیا نیوز 159رنز بنا سکی اور یوں سی ڈی اے نے میچ 12رنز سے جیت لیا۔ شاندار بیٹنگ پر رضوان کو پلیئر آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات