تلہ گنگ ، دندہ شاہ بلاول گمبھیر پل کے قریب ٹریکٹر ٹرالی حادثہ، ایک شخص جانبحق، چار شدید زخمی

پیر 22 ستمبر 2025 11:20

تلہ گنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2025ء) تفصیلات کے مطابق ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول روم چکوال کو اطلاع موصول ہوئی کہ دندہ شاہ بلاول گمبھیر پل کے قریب ایک ٹریکٹر ٹرالی تیز رفتاری کے باعث اترائی میں بے قابو ہو کر پل سے نیچے جا گری۔ حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد شدید زخمی ہوئے۔ ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول نے فوری طور پر سب اسٹیشن لاوہ سے دو ایمبولینسز جائے حادثہ پر روانہ کیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر سین اسیسمنٹ کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ حادثے میں 25 سالہ اسماعیل ولد محمد اسلم موقع پر جان کی بازی ہار گیا جبکہ چار افراد شدید زخمی ہوئے۔ تمام متاثرین کا تعلق بھکر سے بتایا گیا ہے۔ ٹریکٹر ٹرالی بھکر سے تلہ گنگ جا رہی تھی کہ گمبھیر پل پر تیز رفتاری کے باعث 70 فٹ گہری کھائی میں گر کر حادثے کا شکار ہوئی۔ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تسنیم ہسپتال منتقل کر دیا۔\378

متعلقہ عنوان :