ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام کا سب جیل کا دورہ، صحت و رہائش کی سہولیات کا جائزہ لیا

پیر 22 ستمبر 2025 12:00

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2025ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام اختر رسول نے سب جیل کا دورہ کیا اور صحت کی سہولیات، کھانے، تفریحی سرگرمیوں، ادویات کی فراہمی اور رہائش کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے قیدیوں سے بھی بات چیت کی اور سہولیات بارے دریافت آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ متعلقہ محکمے ڈاکٹروں کے ڈیوٹی روزنامے پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں اور قیدیوں کے ہنگامی طبی حالات کے لئے ایمبولینس کی سہولت فراہم کریں، لائبریری کو مزید کتابوں اور مطالعے کے مواد کے ساتھ بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں فوری طور پر ڈینگی سپرے اور مچھروں کے کنٹرول کے اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :