غازی میں درہ منڈی کے قریب بروتھا نہر میں خاتون ڈوب گئی، موقع پر موجود افراد نے خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا

پیر 22 ستمبر 2025 12:10

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2025ء) تحصیل غازی میں 32 سالہ خاتون نے درہ منڈی کے قریب بروتھا نہر میں چھلانگ لگا دی، موقع پر موجود افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت خاتون کو بچا لیا۔

(جاری ہے)

اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو 1122 نے خاتون کو ابتدائی طبّی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹائپ ڈی ہسپتال غازی منتقل کیا جہاں ڈاکٹر نے خاتون کی حالت خطرے سے باہر قرار دی ہے۔ ریسکیو 1122 ہری پور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق خاتون کا دماغی توازن درست نہیں ہے اور وہ صوابی کے علاقہ ٹوپی سے تعلق رکھتی ہے، بعد ازاں خاتون کو لواحقین کے حوالہ کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :