محتسب پنجاب کے احکامات پر4 کروڑ 45 لاکھ روپے مالیت کی سرکاری زمین واگزار

پیر 22 ستمبر 2025 16:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء) صوبائی محتسب پنجاب کے حکم پر 23شہریوں کی شکایات پر فیصلہ کن کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 159کنال سرکاری زمین، جس کی مالیت 4 کروڑ 45لاکھ روپے سے زائد ہے، قبضہ مافیا سے واگزار کرا لی گئی۔ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ متعلقہ محکمے کئی بار قابضین کو بے دخل کرنے کی کوشش کرچکے تھے لیکن کامیابی نہ مل سکی۔

(جاری ہے)

بالآخر صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر زمین قانونی نشاندہی کے بعد واپس حاصل کی گئی۔ محتسب پنجاب نے اس زمین کو مستقبل میں دوبارہ قبضے سے محفوظ رکھنے کے لیے سخت اقدامات کرنے کی بھی ہدایت دی۔یہ کارروائی واضح ثبوت ہے کہ سرکاری زمین پر قبضے اور ناجائز تعمیرات کے خلاف محتسب پنجاب مکمل طور پر غیر جانبدار، عوام دوست اور نتیجہ خیز موقف اپنائے ہوئے ہیں۔ متاثرہ شہریوں اور مقامی لوگوں نے فوری ریلیف پر گہری مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ محتسب پنجاب نے قانون کی بالادستی کو یقینی بنا کر عوامی توقعات پر پورا اترنے کی ایک شاندار مثال قائم کی ہے۔

متعلقہ عنوان :