ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن کالجز پنجاب کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج ڈسکہ کا دورہ، بہتر کارکردگی پر انتظامیہ کو سراہا

پیر 22 ستمبر 2025 16:36

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2025ء) ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن (ڈی پی آئی) کالجز پنجاب سید انصر اظہر نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج ڈسکہ کا دورہ کیا اور اساتذہ کی حاضری چیک کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کرنے کے بعد پرنسپل پروفیسر محمد زاہد مان کے ہمراہ کلاسز کا دورہ کیا اور طلبہ سے سوالات پوچھے۔ انہوں نے طلبا کی مجموعی تعداد کو دیکھ کر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے صفائی کی صورتحال اور بہتر کارکردگی پر کالج انتظامیہ کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :