نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب مائل کرنا اہم فریضہ ہے۔افتخارغزالی

پیر 22 ستمبر 2025 17:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء)موجودہ دور انحطاط میں مکالمے کے کلچر کا فروغ اور نوجوان نسل میں مطالعے کی جانب راغب کرنا ایک جہاد سے کم نہی ان خیالات کا اظہار چیئرمین سحر فاؤنڈیشن محمد افتخار غزالی نے فنون فورم کے تحت منعقدہ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کے آج کے سوشل میڈیا دور میں نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب مائل کرنا ایک اہم ترین فریضہ ہے اور فنون فورم اس حوالے سے اپنا کردار بہت اچھے انداز سے ادا کر رہی ہے اس موقع پر فنون کے ڈائریکٹر شعیب ارشد کو ان کی علمی ادبی خدمات کے اعتراف میں نشان سحرشیلڈپیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

سحر فاؤنڈیشن کے سیکریٹری اطلاعات عبدالصمد گاڈت کی جانب سے وادی مہران کی ثقافتی پہچان اجرک کا تحفہ پیش کیا گیامعروف شاعرہ زہرا نگاہ بھی اس موقع ہر موجود تھی۔