ایبٹ آباد،نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن اسلام آباد کے افسران کا ہزارہ ڈویژن کا دورہ

پیر 22 ستمبر 2025 18:09

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2025ء) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (NIPA) اسلام آباد کے 44 ویں مینجمنٹ کورس برائے مڈ کیرئیر (MCMC) کے افسران پر مشتمل ایک وفد نے ہزارہ ڈویژن کا دورہ کیا۔وفد کا کمشنر ہزارہ ڈویژن کے دفتر میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) سرمد سلیم اکرم اور اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد زرک خان تورو نے استقبال کیا اور انہیں ہزارہ ڈویژن کے انتظامی ڈھانچے،جغرافیائی خدوخال اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

افسران کو بتایا گیا کہ ہزارہ ڈویژن خیبرپختونخوا کا ایک اہم علاقہ ہے جو نہ صرف قدرتی حسن سے مالا مال ہے بلکہ انتظامی و ترقیاتی اعتبار سے بھی نمایاں اہمیت رکھتا ہے۔اس موقع پر شرکاء نے مختلف امور پر سوالات بھی کیے اور مقامی انتظامیہ سے معلومات حاصل کیں۔دورے کا مقصد افسران کو عملی انتظامی امور اور ضلعی سطح پر درپیش چیلنجز سے آگاہ کرنا تھا تاکہ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کر سکیں۔دورے کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سرمد سلیم اکرم نے مہمان وفد کو یادگاری شیلڈز پیش کیں۔