کراچی ، وفاقی حکومت نے سائٹ ایریا کی 49 سڑکوں کی مرمت کے لیے 5 ارب روپے جاری کردئیے

پیر 22 ستمبر 2025 18:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء)کراچی کے سائٹ انڈسٹریل ایریا کی تباہ حال سڑکوں کی تعمیر کا معاملہ حل ہو گیا ہے،وفاقی حکومت نے سائٹ ایریا کی 49 سڑکوں کی مرمت کے لیے پانچ ارب روپے جاری کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کی منظوری کے بعد فنڈزجاری کیے گئے ہیں،جس کے تحت سڑکوں کی مرمت کا کام شروع ہوگا، چیئرمین منصوبہ بندی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے پر پانچ ارب ایک کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔یہ رقم سائٹ ایریا کی سڑکوں کی مکمل مرمت اوردوبارہ تعمیر کے لیے مختص کی گئی ہے،محکمہ صنعت کو ٹینڈرز میں شفافیت اور سیپرا قوانین پرسختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔