طلبہ کو منشیات کا عادی بنایا جارہا ہے، رفیع احمد

طلبہ کی حوصلہ افزائی نہ ہونے سے منشیات کی جانب راغب ہورہے ہیں،شارق جمال

پیر 22 ستمبر 2025 22:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء)منشیات کے استعمال میں تیزی سے اضافہ آن لائن منشیات کی سپلائی ہے یہ بات گزشتہ روز تنظیم فانوس کے صدر رفیع احمد نے باصلاحیت طالبہ حورین غوری کے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں سگریٹ،ویپ، نکوٹین پاوچز،ماوا اور گٹکے کی سپلائی کی جارہی ہے جس کی وجہ سے ہمارا مستقبل غیر محفوط ہوتا جارہا ہے،حکومت اس سلسلے میں موثر کردار ادا کرے، قومی و صوبائی اسمبلیاں الیکٹرانک سگریٹ کے خلاف قانون سازی کریں۔

(جاری ہے)

رکن صوبائی اسمبلی سندھ شارق جمال نے کہا کہ باصلاحیت طلبہ ہمارا روشن مستقبل ہوتے ہیں لیکن بدقسمتی سے انہیں منشیات کی جانب راغب کیا جارہا ہے، حورین غوری جیسی طالبات کی جتنی بھی پذیرائی کی جائے کم ہے۔سابق سپرٹینڈنٹ جیل شاکر شاہ نے کہا کہ ہماری پوری کوشش منشیات کے پھیلا کے روکنے میں صرف ہونی چاہیئے۔تقریب سے سماجی شخصیت فیصل حمید،اسرالحق، سینئر صحافی خالد محمود اور معظم انصاری نے بھی خطاب کیا، بعد ازاں حورین غوری کو فانوس ایجوکیشن ایوارڈ دیا گیا۔