-سردار منظور محمد حسنی کے بیٹے کے اغوا کے خلاف پاک ایران شاہراہ چھتر کے مقام پر بلاک

پیر 22 ستمبر 2025 20:20

ذ*چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2025ء) سردار منظور محمد حسنی کے بیٹے کے اغوا کے خلاف پاک ایران شاہراہ چھتر کے مقام پر بلاک کر دی گئی، جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل دالبندین شہر سے مسلح افراد نے سردار منظور محمد حسنی کے بیٹے، سفیراحمد، کو اغوا کر لیا تھا۔

(جاری ہے)

اس واقعے کے بعد سردار منظور حسنی اور ان کے حامیوں نے تفتان سے کوئٹہ جانے والی آر سی ڈی شاہراہ کو دالبندین کے علاقے چہتر کے مقام پر بند کر دیا۔

شاہراہ کئی گھنٹے بند رہنے کی وجہ سے مسافر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ بعد ازاں پیپلز پارٹی کے صوبائی کونسل کے رکن اور ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین، میر اسفندیار خان یار محمد زئی، انتظامیہ کے ہمراہ چہتر پہنچے اور سردار منظور حسنی و دیگر مظاہرین سے مذاکرات کیے۔ انہیں یقین دہانی کرائی گئی کہ ان کے بیٹے کی بازیابی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔کامیاب مذاکرات کے بعد، مسافروں کی مشکلات کو مدِنظر رکھتے ہوئے شاہراہ کو کھول دیا گیا