اونٹنی کے بچے کی ٹانگ کاٹنے کا واقعہ، علاج کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل

پیر 22 ستمبر 2025 22:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء)اونٹنی کے بچے کو پھر سے ٹانگوں پر چلانے اور اس کیعلاج کی غرض سے میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا گیا ہے۔سکھر کے علاقے صالح پٹ میں اونٹنی کے بچے کی ٹانگ کاٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا، ڈاکٹر گوردھن داس میڈکل بورڈ کے چیئرمین ہوں گے، ڈاکٹرحزب اللہ نے بتایا کہ میڈیکل بورڈ اونٹنی کی نئی ٹانگ لگانے کا فیصلہ کرے گا۔

(جاری ہے)

ڈی جی لائیواسٹاک ڈاکٹر حزب اللہ بھٹو نے سی ڈی آر ایس شیلٹر ہوم کا دورہ بھی کیا، انھوں نے کہا کہ اونٹنی کے ایکسرے کا جائزہ لیا اور میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا۔لائیواسٹاک کے ڈائریکٹر جنرل کا اونٹنی کی صحت سے متعلق مزید کہنا تھا کہ اونٹنی کی ٹانگ اور دونوں جبڑے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ڈاکٹرحزب اللہ نے بتایا کہ اونٹنی کی زبان بھی متاثر ہے، میڈیکل بورڈ اونٹنی کے مکمل علاج کیلئے تجاویز بھی دے گا۔

متعلقہ عنوان :