جھل مگسی ،مبینہ سیاہ کاری کے الزام میں خاتون سمیت2افراد قتل

پیر 22 ستمبر 2025 22:25

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء) جھل مگسی کے علاقے میر پور میں مبینہ سیاہ کاری کے الزام میں خاتون اور مرد کو قتل کر دیا گیا ملزمان فرار ہوگئے لیویز کے مطابق ضلع جھل مگسی کے علاقے میر پور مین غیرت کے نام پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک خاتون اور مرد کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے واقع کی اطلاع پر لیویز نے جاے وقوع پر پہنچ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ضروری کارواء کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیںلیویز مزید کارروائی کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :