فلسطین میں ہونے والی خون ریزی کسی صورت قابل قبول نہیں،دو ریاستی حل کے لیے عالمی کوششوں کو سراہتے ہیں، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

منگل 23 ستمبر 2025 01:30

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ دو ریاستی حل خطے میں امن کا واحد حل ہے، دو ریاستی حل کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو فلسطین کے حوالے سے اقوام متحدہ میں دو ریاستی کانفرنس سے خطاب میں کیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے خطاب میں کہا کہ فلسطین میں ہونے والی خون ریزی کسی صورت قابل قبول نہیں،دو ریاستی حل کے لیے عالمی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی صورتحال انتہائی خطرناک ہے، دو ریاستی حل کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین میں امداد کی فوری مکمل رسائی ممکن بنائی جائے، فلسطین کے عوام کی اجتماعی سزا یا نسل کشی کا کوئی جواز نہیں۔ اس موقع پر انہوں نے نیویارک ڈیکلئریشن کا خیرمقدم کیا۔

متعلقہ عنوان :