یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملے کے بعد چیک ان کو دوبارہ معمول پر لانے کے لیے کام جاری

منگل 23 ستمبر 2025 08:40

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) یورپ کو پیر کوکے کئی بڑے ایئرپورٹس کو بدستور مسائل کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ہیکرز نے کولنز ایروسپیس کے فراہم کردہ خودکار چیک ان سسٹم پر حملہ کر دیا تھا۔العربیہ کے مطابق اس مسئلے کے باعث جمعے سے درجنوں پروازیں اور ہزاروں مسافر متأثر ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

یورپی یونین کی سائبر سکیورٹی ایجنسی نے پیر کو تصدیق کی کہ یہ خلل سائبر حملے کی وجہ سے پیدا ہوا اور اہم انفراسٹرکچر اور صنعتوں کے لیے ایسے حملوں کے بڑھتے ہوئے خطرات کو نمایاں کیا۔

ایجنسی ای این آئی ایس اے نے ایک بیان میں کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے تحقیقات میں شامل تھے لیکن اس بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ سائبر حملہ کہاں سے ہوا۔حالیہ مہینوں میں حکومتیں اور کمپنیاں سائبر حملوں کا نشانہ بنی ہیں جن میں لگژری کار ساز کمپنی جیگوار لینڈ روور بھی شامل ہے اور اس کے نتیجے میں پیداوار روکنا پڑی۔