دوران حمل ٹائلینول گولی کھانے سے بچے میں آٹزم کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، ٹرمپ

منگل 23 ستمبر 2025 12:29

دوران حمل ٹائلینول گولی کھانے سے بچے میں آٹزم کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، ٹرمپ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ دوران حمل ایسیٹامینوفن یا ٹائلینول گولی کھانے سے بچے میں آٹزم کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ اچھی دوا نہیں اس لیے ایف ڈی اے سختی سے ہدایت کرے گی کہ اگر طبی ضرورت نہ ہو تو حاملہ خواتین اس کے استعمال کو محدود کریں۔

(جاری ہے)

امریکی وزیر صحت رابرٹ کینیڈی نے کہا کہ آگاہی کے لیے دوا پر سیفٹی لیبل بھی لگایا جائے گا۔

امریکی سائنس دان اور ہیلتھ اکانومسٹ جیانتا بھٹہ چاریہ نے اعلان کیا کہ آٹزم پر تحقیق کیلئے 5 کروڑ ڈالر رقم مختص کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ یہ دوا عام طور پر درد کے علاج کے طور پر لی جاتی ہے اور پاکستان میں مختلف نام سے دستیاب ہے۔ یہ دوا عام میڈیکل اسٹورز پر بغیر ڈاکٹر کے نسخے کے بھی بڑی مقدار میں حاصل کی جاسکتی ہے۔